ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوسف کے دو گول سے ہندوستانی ہاکی ٹیم نے آسٹریلیا کو شکست دے دی

یوسف کے دو گول سے ہندوستانی ہاکی ٹیم نے آسٹریلیا کو شکست دے دی

Wed, 30 Nov 2016 12:53:39    S.O. News Service

میلبورن،29نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )نوجوان اسٹرائیکر عفان یوسف کے دو گول کی مدد سے ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم نے دو میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آج عالمی چمپئن آسٹریلیا کو 3.2سے ہرا دیا۔یوسف نے 19ویں منٹ میں دو فیلڈ گول کئے جبکہ ڈریگ فلکر وی آر رگھوناتھ نے 44ویں منٹ میں فاتح گول داغا۔آسٹریلیا کے لئے میتھیو ولس(36واں منٹ)اور ٹرینٹ مٹن( 43واں)نے گول کئے۔یوسف نے ہندوستان کا کھاتا 19ویں منٹ میں کھول دیا۔ایک گول کرنے کے بعد اگلے ہی موو پر اس نے دوسرا گول بھی کر دیا۔دوسرے ہاف میں آسٹریلیا نے جوابی حملے کئے اور دو گولوں کی سبقت اتار دی۔ہندوستان کو اگرچہ 44ویں منٹ میں پنالٹی کارنر ملا جسے رگھوناتھ نے گول میں تبدیل کیا۔آخری کوارٹر میں ہندوستانیوں نے بہترین دفاعی کھیل دکھاکر سبقت بنائے رکھی۔دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا۔


Share: